• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ،باہر بھجوانے کیلئے رقم بٹورنے والی خاتون کی ضمانت خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والی انسانی سمگلر خاتون کی درخواست ضمانت خارج کر دی،وکیل ضیاء رسول نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے مدعی کو رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی،مدعی نے آٹھ لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود ایف آئی اے میں بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا، عدالت ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دے، مدعی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے پرتگال بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے وصول کئے، وصول رقم واپس نہیں کر رہی، ملزمہ کی گوجرانولہ ماتحت عدالت سے بھی درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے۔
لاہور سے مزید