• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے حقوق کیلئے پرعزم ہیں،رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر اقلیتی امور، رمیش سنگھ اَروڑہ نے بشپ آف لاہور ندیم کامران کے ساتھ قصور کے نواحی گاؤں کلارک آباد میں سین پیٹرک چرچ میں مسیحی کرسمس میلے میں شرکت کی ، صوبائی وزیر نے میلے کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ میلے میں مختلف ثقافتی پروگرامز اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔بشپ آف لاہور ندیم کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرسمس ہمیں انسانیت کی خدمت اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔
لاہور سے مزید