• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول شماری آج سے شروع،7اضلاع میں 29دسمبرتک ہوگی

لاہور(خبرنگار)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شماری کا کام آج سے شروع ہوگا، پہلی دفعہ سکول شماری مرحلہ وار ہو گی۔رواں سال پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بجائے پی ایم آئی یو کے ذریعے سکول شماری کی جائے گی، انرولمنٹ، اساتذہ کی تعداد اور انفراسٹرکچر کا ڈیٹا آن لائن اکھٹا کیا جائے گا، سکول شماری میں بجٹ، کمروں اور فرنیچر کا ریکارڈ بھی جمع کیا جائے گا۔لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ، بہاولپور، لیہ میں 29 دسمبر تک سکول شماری کا کام مکمل کیا جائے گا، چنیوٹ، فیصل آباد ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال ، نارووال ، سیالکوٹ میں 30 دسمبر سے یکم جنوری تک سکول شماری کی جائے گی۔راولپنڈی، ملتان، سرگودھا اور خانیوال میں 2 جنوری سے 4 جنوری تک سکول شماری کی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکول شماری کا کام مقرر کردہ تاریخوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔
لاہور سے مزید