کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ اور ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ نے لکپاس ٹرمینل چیک پوسٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکپاس میں چیکنگ کے بہانے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرایاجاتاہے جس سے باعث مسافرکوچز اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں منفی درجہ حرارت میں مسافروں خصوصاً خواتین بچوں بزرگوں اورمریضوں کیلئے یہ تلاشی کسی عذاب سے کم نہیں رہنماؤں نے کہاکہ تفتان اور کراچی کے طویل روٹ سے ملانے کا یہ واحدراستہ ہے شاہراہ پر د ن رات ٹریفک کا رش رہتاہے ان حالات میں تلاشی کے نام پر لوگوں سے بلاجواز سوالات اورگھنٹوںکھڑا رکھنا تذلیل کے مترادف ہے جوکسی صور ت قبول نہیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ مسافروں سے غیر انسانی سلوک بند کیاجائے۔