کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پرکمی دیکھی گئی ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں بیس کلو آٹے کی قیمت میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 34.15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی،نومبر 2024 کے دوران ملک میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ رہی اور گزشتہ سا ل نومبر کے مقابلہ میں 34.15 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں اکتوبر کے مہینے میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1832.69 روپے رہی اور گزشتہ سال نومبر میں 2787.37 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے دوران کوئٹہ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1946.49 روپے ریکارڈ کی گئی۔