کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی سپریم کورٹ نے 2019 کے وفاقی قانون کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا ،جس کا مقصد فلسطینی حکام کے خلاف اسرائیل اور دیگر جگہوں پر حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والے امریکیوں کوقانونی چارہ جوئی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ججوں نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور امریکی متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ایک گروپ کی طرف سے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں قبول کیں کہ اس قانون سے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے امریکی آئین کے تحت مناسب کارروائی کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔