• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 32.659 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے

کراچی(نیوزڈیسک)چین میں نومبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 32.659کھرب امریکی ڈالر رہے جو اکتوبر کے اختتام سے 4.8 ارب ڈالر یا 0.15 فیصد زائد ہیں۔ نومبر کے اختتام پر ملک کے سونے کے ذخائر بڑھ کر 7کروڑ 29 لاکھ 60ہزار اونس رہے ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ بڑی معیشتوں کی زری پالیسیوں، مارکیٹ کی توقعات اور میکرو اکنامک اعداد و شمار کے اثرات کے باعث گزشتہ ماہ امریکی ڈالر انڈیکس اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں دونوں میں اضافہ ہوا۔بیان کے مطابق کرنسی کی شرح تبادلہ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی جیسے عوامل کے مشترکہ اثرات کی بدولت چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید