حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے آج کراچی میں سندھ دریا پر چینل بنانے کے منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی اور جلسہ منعقد کیا جائے گا۔سندھ ترقی پسند پارٹی کے ترجمان امتیاز سموں کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج گھگھر پھاٹک سے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکلے گی جو فوارہ چوک پر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس ریلی میں تمام مرد و خواتین‘ بچے‘ ادیب‘ دانشور‘ شاعر‘ وکیل‘ صحافی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے‘ ریلی میں پورے سندھ سے قافلے گھگھر پھاٹک پر جمع ہوں گے‘ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں گھگھر پھاٹک‘ گھارو اور ٹھٹھہ میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ آج سندھ کے عوام بڑی تعداد میں کراچی میں جمع ہو کر سندھ دریا کی وراثت کا تحفظ کریں گے ۔