• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان میڈیکل کالج میں تعلیمی سلسلہ جلد شروع کیاجائے ،پی ٹی یو ڈی سی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن (PTUDC)کےمرکزی چیئرمین کامریڈ نذر مینگل ،غلام رسول ،کامریڈ عمران خان ،یونس بلوچ اور یوسفی بلوچ نے آل اسٹوڈنٹس الائنس بولان میڈیکل کالج کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کالج کو تعلیمی مقصد اور ہاسٹلز کو طلباو طالبات کی رہائش کے لیے جلد کھولاجائے ۔انہوں نےصوبے کے اعلیٰ تعلیمی ادارہ ،ہاسٹلزکی بندش،طلباو طالبات پرلاٹھی چارج، تشدد،آنسو گیس کا استعمال اوران کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد تعلیمی ادارے کو تباہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نہ جانے ہمارے متعلقہ انتظامی ادارے ،حکام اور ذمہ داران نہ نجانے کیوں اس طرح کے اقدامات کرتے ہیں کہ جن سے باربار تعلیمی سلسلہ رک جاتا ہے ،تعلیمی اداروں نظم و نسق درہم برہم ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بار بار ہاسٹلز کی بندش ،طلباء و طالبات کی ہاسٹلز سے بیدخلی کے اقدامات باعث تشویش اور باعث افسوس ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بولان میڈیکل کالج میں تعلیمی سلسلہ جلد بحال کیا جائے ،ہاسٹلز کو جلد کھول کر طلباء و طالبات کے رہائش مسئلہ حل کیا جائے۔مقدمات ختم ،لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ،پولیس کو ہاسٹلز سے نکالا جائے ۔پولیس آپریشن کے دوران طلباء و طالبات کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے ۔
کوئٹہ سے مزید