• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میتھمیٹکس اولمپیاڈ2024ء کا انعقاد

. اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے اتوار کو پاکستان میتھمیٹکس اولمپیاڈ2024ء کا انعقاد کیا۔ یہ امتحان ملک بھر میں 69 امتحانی مراکز اور تین بین الاقوامی مراکز میں بیک وقت منعقد کیا گیا، جس نے 7,500 سے زائد شرکاء کو اپنی ریاضی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کیا۔ اولمپیاڈ کا نصاب، لمز کے شعبہ ریاضی کی طرف سے نہایت احتیاط سے تیار کیا گیا اور بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ، طالب علموں کو مشکل حل کرنے، تنقیدی سوچ، اور تجزیاتی استدلال کی مشقوں میں مشغول ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ مہماطن خصوصی محی الدین احمد وانی، وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم اسلام آباد نے ذاتی طور پر طلباء کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ ایف بی آئی ایس ای کے چیئرمین سید جنید اخلاق اور ایف بی آئی ایس ای اور ایف ڈی ای کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی سیکرٹری نے طلباء، والدین اور عملے کے ساتھ بات چیت کی، ان کے جوش و جذبے اور لگن کو سراہا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محی الدین احمد وانی نے جدید دنیا کے چیلنجوں کے لیے نوجوان ذہنوں کی تشکیل میں ریاضی کے اہم کردار پر زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید