ملتان (سٹاف رپورٹر)خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے کاروائی شروع کردی وومن پولیس سٹیشن کو خاتون (الف)نے اطلاع دی کہ وہ گھر پر موجود تھی کہ محلےدار ندیم زبردستی گھر میں داخل ہوا اور اسے زیادتی کانشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔پولیس تھانہ راجہ رام نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےبوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو ربنواز نے درخواست دی کہ رفیق نے رقم کے بدلے چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بوگس ثابت ہوا جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس قادرپوراں کو سہیل نے اطلاع دی کہ اسکی ہمشیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر پتہ جوئی کی تو اطلاع جھوٹی پائی گئی جس پر سہیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کی اطلاع پر کاروائی شروع کردی پولیس تھانہ نیو ملتان کو اکرم نے اطلاع دی کہ اسکی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔پولیس تھانہ قادرپوراں کو شاید نے اطلاع دی کہ اسکی بیوی کو نامعلوم شخص کو اغوا کرکے لے گیا پولیس نے اطلاعات پر مقدمات درج کرکے کا روائی شروع کردی۔