غزہ اور لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
لبنان کے سرحدی علاقے راس النقورہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 اور شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
اسرائیل میں ہونے والے ڈرون حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے یمن کے حوثیوں پر ڈرون حملے کا الزام عائد کردیا۔
غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، صبح سے مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کریں لیکن فتح ضرور ہونی چاہیے۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کی جارحیت کے دوران غزہ میں 44 ہزار 758 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہداء میں اکثریت خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔