• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 33 ہزار پاؤنڈ مالیت کی منشیات برآمد

لندن (پی اے) لنکولن شائر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک ہفتہ کے کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے33زار پاؤنڈ مالیت کی منشیات، 10,000 پاؤنڈ نقد اور اسلحہ برآمد کرکے 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کو 60سے زیادہ جرائم کے الزام میں چارج کیا گیا ہے۔ لنکولن شائر پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کم وبیش ایک درجن کاؤنٹی لائنز بند ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایک ایئر رائفل اور چاقو بھی شامل ہیں منشیات فروشوں کے خلاف یہ ملک گیر کریک ڈاؤن 25 نومبر کو شروع کیا گیا تھااور یکم دسمبر تک کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا، اس کریک ڈاؤن میں میٹروپولیٹن پولیس کے علاوہ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نےبھی حصہ لیا۔ کاؤنٹی لائنز کی اصطلاع منشیات کو شہروں سے قصبوں اور دیہی علاقوں میں منتقلی کے عمل کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ لنکولن شائر پولیس کےتفتیشی سپرنٹنڈنٹ ایمی وہیفن نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہماری یہ کارروائی بہت اہمیت کی حامل تھی کیونکہ اس لعنت نے پورے سسٹم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کریک ڈاؤن سے اجتماعی طورپر کارروائی کرنے، معلومات کا تبادلہ کرنے اور کمیونٹیز کو موثر طورپر تحفظ فراہم کرنے اور مجرموں کو قانون کی گرفت میں لانے کی اہمیت اور ضرورت ظاہر ہوتی ہے۔
یورپ سے سے مزید