کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ میں آٹا لینے کی لائن میں لگے فلسطینیوں اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی اور ڈرون حملے،24شہید، اسپتال میں بجلی کی بندش سے 100مریضوں کی جان کو خطرہ، جبکہ مصر میں جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت،حماس نے رہا ئی کیلئے7یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے دی۔تفصیلات کے مطابق،اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 22 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ محصور علاقے کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال میں بجلی کی بندش سے 100 سے زائد مریضوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر توباس میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے، ایک بیان میں، فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 26اور 32 برس کے دو افرادشمالی مغربی کنارے میں توباس میں اسرائیلی گولہ باری سےشہید ہو گئے۔