• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر پبلک لائبریریوں کو ماڈل لائبریری کا درجہ دینے کا فیصلہ

لاہور (  خبرنگار)پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 68 واں اجلاس چیئرمین پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن اور سابق چیف سیکرٹری جاوید اسلم کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں پنجاب کی بیشتر پبلک لائبریریوں کو ماڈل لائبریری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں تین لائبریریوں کو جدید خطوط پر اپگریڈ کر کے ماڈل لائبریری کا درجہ دیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید لائبریریوں کو بھی ماڈل ی رار دیا جائے گا۔ اجلاس میں اطہر علی خان، محمد خان رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، پروفیسر نوشین فاطمہ وڑائچ، پروفیسر ڈاکٹر شفاعت یار خان، رخشندہ کوکب نے شرکت کی۔ بورڈ آف گورنرز نے بچوں میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے سکولوں میں لائبریریز کے رجحان کو فروغ دینے کے ساتھ داستان گوئی کو بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ۔
لاہور سے مزید