لاہور (پ ر) پاکستان – ہنڈائی نشاط موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (HNMPL) نے آل-نیوسوناٹا این لائن کو متعارف کروایا۔ یہ جدید گاڑی طاقت، خوبصورتی، اور جدت کا بہترین مظہر ہے اور پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔سوناٹا این لائن اپنی بے مثال کارکردگی اورجدید ڈیزائن کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔