لاہور(کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے بہترین ہیلتھ ویلفیئر کا مشن جاری رکھتے ہوئے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 34 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی نے رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کیے ، مزید برآں انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت و دیگر ویلفیئر کیلئے وسائل میں مزید اضافہ کر رہے ہیں آئی جی نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔