• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ آثارقدیمہ کاپنجاب ای لائبریری منصوبہ تیار،80کروڑلاگت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ   آثارقدیمہ پنجاب نے ای لائبریری کا منصوبہ تیار کر لیا ،سیکرٹری آرکائیو محمد خان رانجھا نے سکیم کی منظوری دیدی۔ای لائبریری منصوبے پر 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔عام ریڈر سکالر اور طلبا ء کو ای لائبریری پر کتابیں فراہم کی جائیں گی ۔یہ منصوبہ پی آئی ٹی بی سے مل کر تیار کیا گیا ہے ۔لاکھوں کی تعداد کی ڈیجیٹل اور آڈیو کتابیں ملیں گی ۔سیکرٹری آرکائیو محمد خان رانجھا نے سکیم منظور کر لی ہے۔ محکمہ آرکائیو یہ سکیم پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کرے گا۔
لاہور سے مزید