لاہور ( محمد صابر اعوان سے) محکمہ صحت کے ایک مراسلہ میں اس بات کا انکشاف ہو ا ہے کہٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈائیلاسز سنٹر سے کم از کم معیارات پر عمل نہیں ہو رہا جس سےایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈا لا جا رہا ہے محکمہ صحت کےمطابقپنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی ڈائیلاسز سنٹرز کی انسپکشن نے اس حوالے سے مزید شواہد فراہم کیے ہیں ،ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے نشتر ہسپتال ملتان اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار جیسے واقعات سامنے آرہے ہیں ،ڈائیلاسز سنٹرز سے کوالٹی کئیر، انفکیشن کا کنٹرول اور مریضوں کی سکریننگ سوالیہ نشان بن چکی ہے ،ذرائع کے مطابقمحکمہ صحت نےتمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو رجسٹرڈ مریضوں کی جامع سکریننگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہڈائیلاسز سنٹر پر تمام رجسٹرد مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی ، سی اور ایچ ائی وی کے فوری ٹیسٹ کیے جائیں ،تمام مریضوں کے ٹیسٹ ریپڈ کٹ کے بجائے الائزا طریقے کار کے تحت انجام دیئے جائیں گے