• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی کے خلاف جہاد میں نوجوانوں کوحصہ بنایاجائے ،احمد بلال صوفی

لاہور(نیوزرپورٹر)نیب لاہور میں انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالہ سے تقریب ہوئی ،جس میں صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب ، ڈین نیشنل سکول آف پبلک پالیسی محمد جمیل آفاقی اور ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔ احمد بلال محبوب نے کہا کہ پاکستان میں 45 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نوجوان ہیں جبکہ پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف جہاد میں نوجوانوں کومشن کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہےجمیل احمد آفاقی نے کہا کہ نیب کا مشن ملک کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہے کرپشن کا مکمل خاتمہ کرنا قدرے ناممکن ہے لیکن اصلاحی اقدامات سے کرپشن کو کنٹرول ضرور کیا جا سکتا ہے۔ تقریب کے دوران مختلف مقابلہ جات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات سے نوازا گی ا نیب لاہور ہیڈکوارٹر ونگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد احمد، کمپلینٹ سیل سے ڈپٹی ڈائریکٹر قدسیہ فردوس، انویسٹی گیشن ونگ ون سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف عالم، انویسٹی گیشن ونگ ٹو سے ڈپٹی ڈائریکٹر زیشان علی اور انویسٹی گیشن ونگ تھری سے ڈپٹی ڈائریکٹر رب نواز رانجھا نے سال کے بہترین آفیسر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔
لاہور سے مزید