لاہور ( خبرنگار )سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ شہباز حکومت کے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری کے دعوے زمینی حقا ئق کے برعکس ہیں۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کو بری طرح متاثر کیاہوا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اور اپوزیشن کو عوام کی پریشانیوں اور دکھوں سے کوئی غرض نہیں سب اقتدار حاصل کرنے یا پھر اقتدار پر مسلط رہنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان کا شمار پس ماندہ اور غریب ملکوں میں ہوتا ہے۔