• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح میڈیکل یونیور سٹی کاکانووکیشن ، 327 طالبات میں اسناد تقسیم

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے چھٹے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فیکلٹی کے ہمراہ تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔پرنسپل پروفیسر عبدالحمید نے انڈر گریجوایٹ طالبات اور رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم نے پوسٹ گریجوایٹ طلباءو طالبات سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔کانووکیشن میں کل 327 طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں 299 انڈرگریجویٹس طالبات اور 28پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات شامل تھے۔ڈاکٹر بریرہ سہیل نے بیسٹ گریجویٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے خطاب کیا۔
لاہور سے مزید