• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کے حکمران شامی خاندان سے عبرت پکڑیں ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ شام میں عالمی اسٹیبلشمنٹ اور استعماری قوتوں کا آلہ کار غاصب خاندان اپنے انجام کو پہنچ گیا، دنیا بھر کے حکمران شامی اسد خاندان کے انجام سے عبرت حاصل کریں، پاکستان کی قومی سیاست کو بھی خاندانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے شکنجے سے آزاد کرانا پاکستان کی سلامتی، وحدت اور استحکام کے لیے ضروری ہوگیا ہے ، وہ خیبرپختونخوا، بلوچستان کے نوجوانوں اور قانونی رجسٹرڈ افغان نوجوانوں سے ملاقات کررہے تھے،انہوں نےکہاکہ کسی بھی صوبے کے شہری کو ملک کے کسی بھی صوبے میں رہنےٓ کا آئینی، قانونی تحفظ حاصل ہے ،لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ پنجاب اور اسلام آباد میں عوام کو بلدیاتی انتخابی حقوق سے محروم کرنے کے سازشیں اور بدنیتی پر مبنی قانون سازی کے بھونڈے اقدامات بند کیے جائیں ۔
لاہور سے مزید