ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کی ہدایات پر سکول میل پروگرام کے تحت طلبہ میں دودھ کی تقسیم کے عمل اور تعلیمی معیار کاجائزہ لینے کے لیے اسپیشل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق اور ڈی پی آئی (سکینڈری) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول پر مشتمل ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے اضلاع میں مختلف سکولوں کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز بھی ان کے ہمراہ تھے، ضلع ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے مختلف گرلز و بوائز پرائمری سکولوں کے دورے کے موقع پر اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق اور ڈی پی آئی (سکینڈری) جنوبی پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اسکول میل پروگرام کی پیش رفت کا معائنہ کیا اور دودھ کی تقسیم کے عمل کو منظم، معیاری اور شفاف بنانے پر زور دیا، انہوں نے طلبہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسکول میل پروگرام کے افادیت بارے دریافت کیا۔