لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سربراہ پی پی صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور حسن مرتضی نے ڈویژنل رابطہ کمیٹی لاہور رورل قائم کر دی ہے ،کمیٹی ارکان میں جاوید بھٹی،رائے شاہجہان بھٹی،حاجی فلک شیر،نیلم جبار چودھری،چودھری اختر علی اور ڈاکٹر عائشہ شوکت شامل ہیں،ڈویژنل رابطہ کمیٹی لاہور ڈویژن دیہی میں ضلعی تنظیمی ڈھانچے کی جامع سربراہی کریگی۔