لاہور(کر ائم رپو رٹرسے،پ ر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تین مراحل میں مختلف رینجز میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے 5 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرکے اینٹی رائٹ ٹریننگ کروائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ دوران اجلاس ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کے لئے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر جھنگی پولیس پوسٹ و دیگر سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا۔