کراچی (پ ر)معروف خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ مقامات مقدسہ کا احترام اور حٖفاظت مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے ،اسلام نے بھی شعائر اسلامی کی حفاظت اور احترام کا درس دیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ شام میں جنات زینبؑکا روضہ اقدس ہے جس کا احترام ضروری ہے ،حضرت زینب ؑ رسول اکرمؐ کی نواسی، علی مرتضیٰ ؑ کی بیٹی حسن ؑ اور حسین ؑ کی ہمشیرہ اور فاطمہ زہرہ ؑ کی صاحبزادی ہیں۔