کراچی(اسٹاف رپور ٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰٰٰ کی جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،اس لئے وقت آگیا ہے کہ اسلامی ملکوں کو اپنی بقاء کے لئے اسلامی اقوام متحدہ قائم کرنا چاہئے، اپنی کرنسی مارکیٹ میں لائے،اپنا عالمی بنک قائم کرے،مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے بعد اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اپنی اہمیت کھو رہی ہے،شام میں تبدیل ہونے والے حالات کے بعد اسرائیل کی جارحیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایک چھوٹے سے ملک کو کس طرح عالمی سطح پر دہشت گردی کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، اس سے قبل بعض بڑی طاقتوں نے جس طرح عراق، افغانستان ،لبیا اور لبنان میں اپنی ظالمانہ ذہنیت سے جو تباہی مچائی اور جس طرح ان ملکوں کو بر باد کیا ہے وہ حددرجہ افسوسناک عمل ہے، ان ملکوں کے ہزاروں مکین نسل کشی کی وجہ سےآج کیمپوں میں پناہ لینے اور بے گھر ہونے پر مجبور ہیں، بشارالاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے والی قوتوں کو شام میں جارحیت کے عمل کو روکنا ہوگا۔