اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فضل الرحمن قانون سازی کروانا چاہتے ہیں تو وہ جانیں اور حکومت، مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کے تحت منتقل کرنیکی کوشش مسترد کرتے ہیں۔ ملک میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پربحث جاری ہے، 15 بورڈز میں سے 10 سے زائد وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کے حق میں ہیں جب کہ ملک میں 18 ہزار سے زائد مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہوچکے ہیں۔