• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی کی انٹرنیشنل کانفرنس میں 40سے زائد ریسر چ مقالے پیش

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کے زیرا ہتمام تین روزہ تیسری انٹرنیشنل کانفرنس جاری ، دوسرے روز 40سے زائد ریسر چ مقالے پیش کئے گئے ، کانفرنس کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء احمد اور پروفیسر ڈاکٹر مبینہ طلعت تھیں کانفرنس میں تین ٹیکنکل سیشن منعقد ہوئے جن سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین لسانیات کا کہنا تھا کہ لسانیات کی افادیت کے پیشِ نظر ترقی یافتہ ممالک میں اسے خاطر خواہ اہمیت دی جارہی ہے اور اسے ریاضی اور شماریات کے اندازمیں وضع کیاجارہاہے۔لسانیاتی حوالے سے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ بہروں کے لیے ایک قسم کا بصری آلہ تیار کیاجائے جو سمعی صوتیات کی مدد سے حاصل کردہ معلومات پر مشتمل ہو۔ فوکل پرسن چیئرپرسن شعبہ انگلش پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی مندوبین کی شرکت اور اہم عنوانات پربات چیت سے طالبات مستفید ہوں گے۔ شعبہ کی تحقیقی اشاعت قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت فائدہ مند ہے دریں اثنا کانفرنس کے شرکا کےلئے صوفی نائٹ کا اہتمام کیاگیا جس میں معروف قوال نے کلام پیش کیا آج کانفرنس کا آخری روز ہوگا۔
ملتان سے مزید