• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے بائیڈن کی اہلیہ کے ساتھ تصویر کا استعمال کرتے ہوئے پرفیوم لانچ کر دیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کے ساتھ تصویر کا استعمال کرتے ہوئے پرفیوم لانچ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرفیوم کی لائن کو ’فائٹ، فائٹ، فائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، پرفیوم کی رینج مرد اور خواتین دونوں کے لیے لانچ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرد اور خواتین دونوں کے پرفیوم کی قیمت 199 ڈالرز ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کے ساتھ تصویر کا استعمال پرفیوم کی پیکجنگ یا ڈبوں میں نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے اس تصویر کا استعمال صرف سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایک ایسا پرفیوم جس کا مقابلہ آپ کے دشمن نہیں کر سکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید