• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آدیتیا پنچولی کا موت کے بعد اپنا جسم عطیہ کرنے کا وعدہ

نامور بھارتی اداکار آدیتیا پنچولی نے موت کے بعد اپنا جسد خاکی میڈیکل سائنس کو عطیہ کرنے کا وعدہ کرلیا۔ 

آدیتیا پنچولی نے موت کے بعد اس دنیا کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے موت کے بعد اپنا جسد خاکی میڈیکل سائنس کے طلبہ کےلیے وقف کرنے کا عہد کیا ہے کہ تاکہ طلبہ اسکی مدد سے اپنی ریسرچ کے ذریعے مستقبل میں کسی کی جان بچانے کی راہ ہموار کر سکیں۔ 

اپنے تازہ بیان میں آدیتیا پنچولی کا کہنا تھا کہ بطور اداکار ہمیں اسکرین پر ہیروز کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، لیکن اصل ہیروازم یہ ہے کہ آپ بامعنی انداز میں معاشرے کو کچھ واپس کریں۔

 اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپنے جسد خاکی کو عطیہ کرنے سے مجھے امید ہے کہ میں دوسروں کو بھی ایسا کرنے کیلئے متاثر کرسکوں جو انسانیت میں واضح فرق پیدا کرسکتی ہے۔ 

 آدیتیا پنچولی نے کہا کہ یہ چھوٹا سا قدم ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ میں دنیا کیلئے اپنا حصہ دینا جاری رکھوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید