• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ’پشپا 2‘ ایک اور تنازع کا شکار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم پشپا 2 ایک اور تنازع کا شکار ہوگئی۔ اس مرتبہ فلم سازوں کو وارننگ جاری کردی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ کرنی سینا کے صدر راج شیکھاوت نے نام شیکھاوت کے منفی معنوں میں استعمال پر الو ارجن اور فلم سازوں کو وارننگ جاری کی۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں راج شیکھاوت کا کہنا تھا کہ پشا 2 میں ’شیکھاوت‘ کا منفی کردار ہے جو کشاتریاس کی بےعزتی ہے۔ کرنی کے ساتھ تیار ہوجائیں۔ فلم پروڈیوسر کو جلد سبق سکھایا جائے گا۔

علم میں رہے کہ فلم میں پشپا کا مرکزی کردار الو ارجن نے نبھایا جبکہ اس میں ولن کا کردار فہد فاضل نے نبھایا اور اس کردار کا نام بھنور سنگھ شیکھاوت ہے۔ 

فہد فاضل بھنور سنگھ شیکھاوت کے روپ میں (دائیں)، الو ارجن پشپا راج کے روپ میں (بائیں) - فوٹو: سوشل میڈیا
فہد فاضل بھنور سنگھ شیکھاوت کے روپ میں (دائیں)، الو ارجن پشپا راج کے روپ میں (بائیں) - فوٹو: سوشل میڈیا

خیال رہے کہ جنوبی بھارت کی تیلگو ایکشن ڈرامہ فلم ’پشپا: دی رول‘ کی تھیٹر پر نمائش کے پانچویں دن اسکی کامیابیوں کا سفر بلا روک ٹوک جاری ہے۔

تیلگو سپر اسٹار الو ارجن کی فلم نے 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا اور فلم نے اب اہم منڈے ٹیسٹ فلائنگ کلر کے ساتھ عبور کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ پشپا ٹو، 2021 کی فلم پشپا دی رائز کا سیکیوئل ہے۔ ہدایتکار بند ریڈی سوکومار کی اس فلم میں الو ارجن، رشمیکا منڈانا اور فہد فیصل نے مرکزی کرداروں میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید