کوئٹہ(پ ر)بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے صدر محمد امین بادینی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت لہڑی کی جانب سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے صوابدیدی فنڈ سے خطیر رقم مختص کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ اقدام صوبے اور باالخصوص کوئٹہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کی کاوشوں میں ممد و معاون ثابت ہوگا انہوں نے کہا بلوچستان صوبائی اسمبلی کے دیگر اراکین بھی میر لیاقت علی لہڑی کی تقلید میں اپنے صوابدیدی فنڈ سے کچھ رقم کھیلوں کے فروغ کے لئے مختص کریں۔