• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو، 3 طلبہ کو پی ایچ ڈی، 9 کو ایم فل، 4 کو ایم ایس کی اسناد تفویض

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی نظامت اعلی تعلیم وتحقیق(جی آر ایم سی) کا 63 واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیر صدارت منعقد ہوا، 3طلبہ کو پی ایچ ڈی،9 کوایم فل، 4کو ایم ایس کی اسناد تفویض۔ اجلاس میں رئیس کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ نظمیات کاروباروتجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی، شعبہ کیمیاء پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ویرسیانی، شعبہ خروحیاتیات ڈاکٹر صائمہ فراز، شعبہ عربی کے ڈاکٹر عبدالرحمن یوسف خان، شعبہ معاشیات کے ڈاکٹر محمد طارق محمود، انچارج رئیس کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد ثانی، انچارج رئیس کلیہ فنون ڈاکٹر شاہد اقبال، انچارج رئیس کلیہ تعلیمات ڈاکٹر کمال حیدر، انچارج رئیس کلیہ فارمیسی ڈاکٹر عارفہ اکرام، ڈائریکٹر صیغہ فروغ معیار (کیو ای سی) ڈاکٹر سید شبر رضا، ڈائریکٹر (ORIC) ڈاکٹر حنا مدثر، رجسٹرار (قائم مقام) وسیکریٹری ڈاکٹر ثمرہ ضمیر اور انچارج جی آرایم سی راشدہ خاتون شریک تھے۔ اجلاس میں صائمہ صادق بنت محمد صادق کو اُردو، علی احمد ولد وسیم احمد کو اسلامیات اور میمونہ اسحاق بنت قاری محمد اسحاق کو خصوصی تعلیم میں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔ افشاں انور بنت محمد انور کو ریاضیاتی علوم، صبور احمد ولد نور احمد راٹھور، حیوانیات ایم فل، امجد حسین ولد حاجی احمد، سدرہ سلیم بنت محمد سلیم الحسن خان اور سیدہ سعید فاطمہ بنت سید سعید اختر زیدی کو تعلیمات میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید