• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف پولیس نے خود کار ہتھیاروں کی پہلی کھیپ خرید لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے پولیس نے خود کار جدید ترین ہتھیاروں کی پہلی کھیپ خرید لی۔پولیس حکام کے مطابق جدید ترین اسلحہ پہلی بار کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف استعمال کیا جائے گا ۔سندھ پولیس نے جدید ہتھیاروں کے استعمال کیلیے خصوصی اجازت حاصل کرلی ہے۔اسلحے کی خریداری کیلئے سندھ حکومت نے ایک ارب چالیس کروڑ روپے جاری کردئیے۔ اسلحے کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی خرید لی گئی ہیں۔اگلے مرحلے میں ایکسپلوزیو ڈیٹیکٹر خریدنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آئیڈیاز 2024 میں کئی ڈرونز، ہتھیار سمیت حفاظتی سامان شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جدید اسلحے کے استعمال سے سندھ کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید