اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے وفاقی انتظامی سماجی تحفظ کے پروگرام اور سروسز کے لیے اضافی 30کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی ، اس پروگرام کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندان کو سماجی تحفظ کے تحت مدد فراہم کی جائے گی ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرم کی ادارہ جاتی استعداد میں اضافہ کیا جائےگا،پروگرام کےذریعے غریب خاندانوں کے بچوں کی تعلیم تک رسائی ، صحت اور خوراک کی سہولیات کی فراہمی میں مدد فراہم کی جائے گی ۔