• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس؛ وزراء کی عدم موجودگی پر ڈپٹی اسپیکر بر ہم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزراء کی عدم موجودگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی، ڈپٹی اسپیکر بر ہم اور کہا کہ وزرا حاضر نہیں ، یہ افسوس کی بات ہے،اس بارے وزیراعظم کو لکھیں گے ،ایسے تو اجلاس نہیں چل سکتا ۔ حنیف عباسی کی بھی تنقید ،مائیک نہ ملنے پر غصے میں آگئے ،ضمنی سوال سے انکار ، آپ نے دل توڑ دیا،ڈپٹی سپیکر سے شکوہ پارلیمانی سیکرٹری برائےخزانہ سعد وسیم نے وزارت خزانہ کے جوابات دینے تھے وہ چند منٹ تاخیر سے پہنچے جس پر انہوں نے معذرت بھی کی تاہم جواب دینے کے لئے کوئی وزیرموجود نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے بر ہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزرا حاضر نہیں ہیں ،یہ افسوس کی بات ہے،ہم اس بارے میں وزیراعظم کو لکھیں گے ،ایسے تو اجلاس نہیں چل سکتا،مسلم لیگ ن کے ایم این اے حنیف عباسی نے بھی وزراء کی عدم موجودگی پر تنقید کی اور کہا کہ جو وزیر نہیں آتا انہیں آدھا گھنٹہ کھڑا کریں۔
اہم خبریں سے مزید