• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 2.5 روپے فی لٹر بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس  آئی ایف ای ایم (IFEM) میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جو پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔ 

اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لئے استعمال ہو گا۔ یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا (OGRA) کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، جو ای سی سی (ECC) کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 

پارکو (PARCO)، جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔

اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔

اہم خبریں سے مزید