• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال، خاتون ڈاکٹر کیساتھ مبینہ ہراسانی، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کراچی کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے واقعے پر محکمہ صحت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جناح اسپتال کی یورولوجی کی ریزیڈنٹ ڈاکٹر نے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کےڈاکٹر پر ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔ ان الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ثاقب شیخ اور ممبر ڈپٹی سیکریٹری محکمہ صحت طارق خان ہوں گے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تین دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے۔ یہ کمیٹی الزامات کی حقیقت اور شواہد کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید