کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سمیت ہنگامہ آرائی کر کے رینجرز اہلکاروں پرجلاؤ گھیراؤ کا الزام ، پی ٹی آئی تلہ گنگ کے رہنما کی حفاظتی ضمانت منظور حملہ کرنے میں ملوث صدر پی ٹی آئی تلہ گنگ عابد حسین کی 50ہزار روپے کے عوض 12روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں۔ سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل ریاض آفندی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کے موکل پر بے بنیاد سیاسی بنیادوں پر مقدمہ قائم ہوا ہے تاہم ان کے موکل عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے سمیت تفتیش میں ہو ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن خدشہ ہے کہ حکومت گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنانا چاہتی ہے یا پھر مذموم مقاصد کے لئے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرنا چاہتی ہے۔