• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو طلب

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدرمملکت کی طرف سے واپس بھجوائے گئے 8بل زیر غور آئینگے، اجلاس میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل پر بھی غور کیا جائیگا، سوسائٹیز ترمیمی بل صدر مملکت کی طرف سے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا گیا تھا۔ اجلاس میں ایسے بل بھی زیر غور آئینگے جو کسی ایک ایوان سے منظور کئے گئے لیکن مقررہ وقت میں دوسرے ایوان نے منظور نہیں کئے، صدر مملکت کی طرف سے واپس بھجوائے جانے والے بلوں میں سے بعض سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ بھیجے تھے۔
اہم خبریں سے مزید