کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ میں گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما امان اللہ آفریدی کے قتل کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ مقتول کے بیٹے حامد آفریدی کی مدعیت میں مدینہ کالونی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق امان اللہ آفریدی کو نماز فجر کے وقت دو نامعلوم ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا ۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی ۔