• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، سارہ قتل کیس، والد اور سوتیلی ماں مجرم قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) لندن کے علاقے اولڈ بیلی میں قتل کی جانے والی 10سالہ سارہ شریف کی سوتیلی ماں اور باپ کو اس کے قتل کا مجرم قرار دے دیا۔ مقتولہ کے چچا 29سالہ فیصل ملک کو سارہ شریف کی موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کا قصور وار پایا گیا، ملزمان عرفان شریف اور بینش بتول کو 17 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹر بل ایملن جونز نے مقدمے کی سماعت کے آغاز پر ججوں کو بتایا کہ تشدد کے باعث سارہ شریف کو شدید زخم آئے جن میں جلنا، ہڈیوں کا ٹوٹنا اور کاٹے جانے کے نشانات شامل ہیں۔ مقتولہ کے والد 43 سالہ عرفان شریف اور ملزم کی اہلیہ، 30 سالہ بینش بتول پر لندن کی اولڈ بیلی عدالت میں قتل کے الزام پر مقدمہ چلا جب کہ دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عرفان شریف اور بینش بتول کو 17 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی، ایملن جونز نے مقدمے کی سماعت کے آغاز پر ججوں کو بتایا کہ عرفان شریف نے پولیس کو بلایا اور کہا کہ میرا اسے مارنے ارادہ نہیں تھا لیکن میں نے اسے بہت مارا، عرفان شریف نے ثبوت دیے اور ابتدائی طور پر سارہ شریف کی موت کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا، اس نے سارہ شریف کو تادیب کے لیے تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا لیکن مقتولہ کو باقاعدہ یا مستقل طور پر مار پیٹ کرنے سے انکار کیا۔
اہم خبریں سے مزید