• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر شہری اور 70سالہ چرواہا قتل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ سنبل کے علاقہ بنی سٹاپ مدرسہ ظہور الاسلام کے قریب کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر واجد محمود کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی نعش اسکے بھائی ساجد محمود سکنہ ڈھوک رتہ کے حوالے کر دی۔ تھانہ ہمک پولیس نے 70سالہ چرواہے کے کلہاڑیوں سے قتل کے الزام میں نجی کمپنی کے گارڈ سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول محمد انور کے بیٹے محمد عثمان انور سکنہ بھنگریل خورد کے مطابق حاجی حسین اور ایجنٹ شرافت علاقے کی اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ادہر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اڑھائی کروڑ کرپشن میں ملوث منسٹری آف ایجوکیشن کے دو سابق ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ سید اطہر حسین چیف فنانس آفیسر جبکہ عمر صفدر چیف انٹرنل آڈیٹر تعینات تھا۔ ملزمان نے 318سے زائد جعلی چیک گھوسٹ ملازمین کے نام جاری کئے اور اسلام آباد کلب کی ممبرشپ بھی غیرقانونی طر پر حاصل کی۔
اسلام آباد سے مزید