• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری خارجہ کو عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم

عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی—فائل فوٹو
عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری خارجہ کو امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے۔

عدالت نے کہا کہ وزارتِ خارجہ کو ہدایت کرتے ہیں، وہ آپ کو پاسپورٹ واپس دلائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید