برسلز(حافظ اُنیب راشد) پاکستان اور یورپین یونین وفود کے درمیان گزشتہ روز برسلز میں ملاقات ہوئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں یورپین یونین کے وفد کی قیادت یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے منیجنگ ڈائریکٹر نکلاس کوانسٹروم اور پاکستان کی نمائندگی دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ ایمبیسڈر شفقت علی خان نے کی۔ اس موقع پر یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مزیداقدامات اور طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔