کوئٹہ (آن لائن) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ جبری لاپتہ سہل احمد اور جمال خان مری کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم کے پاس جمع کرادیئے ،سہل احمد اور جمال خان مری کے لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ آکر تنظیم کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سہل احمد ولد عبداللہ کو بہمن تربت سے رواں سال 10 اکتوبر اور جمال مری ولد میرا خان کو کراچی اسٹاپ ہزار گنجی کوئٹہ سے رواں ماہ کی11 تاریخ کو جبری لاپتہ کردیا گیا۔دونوں کے لواحقین نے یہ شکایت بھی کی انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے وہ ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں۔ نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی