• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربنس پورہ ، کاہنہ ، سندر ، فیکٹری ایریا اور دیگر علاقوں میں لوٹ مار

لا ہو ر،فیروزوالہ (کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) ہربنس پورہ میں آصف بٹ سے 1لاکھ 80ہزار اور موبائل فون،کاہنہ میں تنویر شاہ سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں میاں علی نواز سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،سندر میں ارشد علی سے1 لاکھ50ہزار اور موبائل فون،فیکٹری ایریا ظفر اقبال سے 1لاکھ 35 ہزار اور موبائل فون،فیصل ٹاون میں میاں محمد جمیل سے 1 لاکھ 15 ہزار ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ فیروزوالہ کے علاقہ رچنا ٹاؤن کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون سے 33 ہزار اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ،ستوکتلہ اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں جبکہ شادباغ مغل پورہ اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید