لاہور(خبرنگار)نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام اجتماع میں ملک بھر سے 10 ہزار سے زائد علما و مشائخ اورمدارس دینیہ کے بورڈز کے قائدین ،شیوخ الحدیث اور مدرسین نے شرکت کی اور ریاست پاکستان کی طرف سے مدارس دینیہ کی اصلاحات اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی و تدریسی اقدامات کو سراہا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل سے اسلام کے قلعے اور شعائر دین کے محافظ مدارس دینیہ کی تعلیمی اہمیت و افادیت اوروقارمیں اضافہ ہو گا ۔ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے حقوق اور ترقی کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ فتی محمدزبیر فہیم ، مفتی محمدڈاکٹر علامہ عطاء الرحمان ، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ، آغا سید جواد نقوی، مفتی سید محمد یوسف شاہ ، نعیم الدین الازہری اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔